12 ستمبر 2012 - 19:30

توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا ہےاور ایران سمیت دنیا کے بیشترملکوں میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں_

ابنا: ايران کے وزير ثقافت نے پيغبر اکر صلي اللہ عليہ وآليہ وسلم کي شان ميں توہين آميز فلم بنائے جانے کي مذمت کرتے ہوئے امريکہ اور صہيوني لابي کي حمايت سے کيا جانے والا ايک اور گھناونا اقدام قرار ديا ہے-
وزير ثقافت سيد محمد حسني نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ بلا شبہ وائٹ ہاوس کو اس توہين آميز اقدام کے نتائج بھگتنا پڑيں گے-
دوسري جانب تہران يونيورسٹي کے طلبہ و طالبات پيغمبر اسلام ص کي شان ميں توہين آميز فلم کے خلاف آج امريکي مفادات کے نگہبان سوئس سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ہيں- طلبہ اتحاد کي جانب سےجاري ہونے والے بيان ميں توہين آميز فلم کي شديد الفاظ ميں مذمت کي گئي ہے-
پاکستان کي وزرات خارجہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستاني عوام امريکہ ميں بنائي جانے والي اس توہين آميز فلم کي تياري اور اسے ريليز کئے جانے کي سختي کے ساتھ مذمت کرتے ہيں-
حکومت الجزائر اور بحرين نے بھي توہين آميز فلم کي تياري اور اسے ريليز کئے جانے کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے اسے بين المذاہب رواداري کي کھلي خلاف ورزي قرار ديا ہے-
ہزاروں کي تعداد ميں مراکشي شہريوں نے توہين آميز فلم کے خلاف درالبيضا ميں امريکي قونصل خانے کے سامنے مظاہرے کئے ہيں- مظاہرين نے مردہ باد امريکہ اور مردہ باد اوباما کے نعرے لگائے اور امريکي پرچم نذر آتش کيا-
سيکڑوں کي تعداد ميں مصري شہريوں نے بھي قاہرہ کے امريکي سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کئے اور سفارت خانے کي عمارت پر نصب امريکي پرچم اتار پھينکا-
مصري پارليمان کے متعدد ارکان بھي توہين آميز فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امريکہ اور ہالينڈ کے سفيروں کو ملک سے نکالے جانے کا مطالبہ کيا ہے-
سوڈان ميں بھي سيکڑوں لوگوں نے حضرت محمد مصطفي ص کي شان اقدس کے خلاف بنائي جانے والي توہين آميز امريکي فلم کے خلاف خرطوم ميں امريکي سفارت  خانے کے سامنے مظاہرے کئے ہيں-
تيونس ميں بھي ہزاروں لوگ امريکي سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے توہيں آميز امريکي فلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کي - عالم اسلام کے ديگر شہروں ميں بھي توہين آميز امريکي فلم کے ‍ خلاف مظاہروں کي خبريں موصول ہو رہي ہيں-
ليبيا کے  شہر بن غازي ميں امريکي قونصل خانے پر توہين آميز فلم پر مشتعل لوگوں نے ہلہ بول ديا تھا اور عمارت کو آگ لگادي تھي-
دوسري جانب امريکي اخبار وال اسٹريٹ جرنل نے خبردي ہے کہ عالم اسلام ميں غم و غصے کي آگ بھڑکانے والي يہ فلم ايک اسلام مخالف اسرائيلي امريکي نے تيار کي ہے-
اخبار کے مطابق اس کفر آميز فلم کا ڈائريکٹر اور پروڈيوسر سام باسل نامي ايک اسرائيلي امريکي ہے-
سن دوہزار گيارہ کے ماہ ستمبر ميں تقريبا يہي دن تھے جب مصر کے عوام نے قاہرہ ميں صيہوني حکومت کے سفارت خانے پر حملہ کرکے اسرائيلي سفير اور ديگر سفارت کاروں کو مصر سے منہ چھپا کے بھاگنے پر مجبور کرديا تھا- اس وقت سے ليکر آج تک مصري عوام  بارہا مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں اور انکا مطالبہ ہے کہ اسرائيل کے ساتھ کئے جانے والے شرمناک کيمپ ڈيوڈ معاہدے پر نظرثاني کي جائے-
مصر کے عوام قومي مفادات کے تناظر ميں امريکہ کے ساتھ تعلقات پر بھي نظرثاني کا مطالبہ کر رہے ہيں-
.....
/169